Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی آئی ڈی کے ڈی ایس پی ہری ناتھ کے گھروں پر چھاپے

حیدرآباد۔۔اے سی بی کی ٹیموںنے آندھراپردیش سی آئی ڈی کے ڈی ایس پی ہری ناتھ ریڈی کے مکانات پر چھاپہ مارتے ہوئے انکے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کا پتہ چلایا ۔بتایاجاتا ہے کہ 15کروڑروپے سے زائد انکے اثاثہ جات ہیں۔اے سی بی کی ٹیمو ں نے اننت پور،کرنول ، کڑپہ کیساتھ ساتھ بنگالورو میں ان کے اور ان کے رشتہ داروںکے مکانات پر اچانک چھاپے مارے۔قبل ازیں ہری ناتھ نے نندیال کے ڈی ایس پی کے طورپر بھی خدمات انجام دی تھیں۔ ان چھاپوںکے دوران کرنول میں 2مکانات، کڑپہ میں ایک مکان،تکاپلی میں 10ایکڑ اراضی کا پتہ چلایاگیا۔ سی بی کی جانب سے بعض اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کی اطلاع ملی ہے۔
 

شیئر: