Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک: برمی مسلمانوں کے ساتھ پاکبانوں کا اظہار یکجہتی

مسلم ممالک کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت سے اتفاق رائے
تبوک (طارق نور الہی) الخدمت ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے مقامی ہوٹل میں برمی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں تبوک میں مقیم ڈاکٹرز ،انجینیئرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکبانوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر طیب نے کی۔اعظم ساجد نے برمی مسلمانوں کے مصائب حل کروانے کیلئے مسلم ممالک کی مشترکہ کاوشوں کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس مشکل وقت میں الخدمت کی بے لوث کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ کمیونٹی کے سینیئر رکن سلیم ملک نے کہا کہ یقیناہم پر یہ حق ہے کہ اس وقت ہم سب ملکر اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کریں۔

شیئر: