سعودی ریڈیو کو عرب ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن فیسٹیول میں پہلا انعام
سعودی ریڈیو کو عرب ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن فیسٹیول میں پہلا انعام
جمعہ 25 ستمبر 2026 19:05
پروگراموں کے جامع تبادلے کے مقابلے میں پہلا انعام سعودی ٹی وی کو ملا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی ریڈیو و ٹیلی ویژن اتھارٹی نے ریڈیو کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ اعزاز عرب ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن فیسٹیول کی 26 ویں سالانہ تقریب کے دوران دیا گیا جس کی اختتامی تقریب تیونس کے دارالحکومت میں منعقد ہوئی۔
ایس پی اے کے مطابق ریڈیو کے شعبے میں پہلا انعام کھیلوں کے پروگرام ’رحلۃ تحدی‘ (چیلنج ٹور) کے عنوان سے ہونے والے پروگرام پردیا گیا۔
اختتامی تقریب میں تیونس میں مقیم سعودی عرب کے سفیر محمد بن عبداللہ البریثن، مختلف ممالک کے سفارتکار، عرب ریڈیو و ٹیلی ویژن یونین کے صدر محمد فہد الحارثی اور رکن اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے مختلف شعبوں میں فیسٹیول کے انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ متعدد میڈیا نمائندوں کو بھی مختلف اعزازت سے نوازا گیا۔
واضح رہے عرب ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن فیسٹیول کی 26 ویں تقریب ’نبض الصورۃ و صدی المستقبل‘ (تصویر کی نبض اور مستقبل کی بازگشت‘ کے عنوان کے تحت منعقد ہوئی۔
ریڈیو کے شعبے میں پہلا انعام کھیلوں کے پروگرام ’رحلۃ تحدی‘ پردیا گیا (فوٹو، ایس پی اے)
اس موقع پر مختلف پروگراموں کے تبادلے اور مشترکہ عرب ٹیلی ویژن پروڈکشن کے مقابلوں کے فاتحین کا اعلان بھی کیا گیا۔
پروگراموں کے جامع تبادلے کے مقابلے میں پہلا انعام سعودی ٹی وی کو دیا گیا، جبکہ خبری رابطہ کے مقابلے میں پہلا انعام سعودی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن اتھارٹی نے حاصل کیا۔