Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی اسپانسر ٹوائلٹ کیلئے مالی تعاون کی اپیل

    حیدرآباد۔۔۔ گریٹر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)، شہر میں عوامی ٹوائلٹ کی مناسب دیکھ بھال کے چیلنج کو پورا کرنے کے وعدہ کے ساتھ انوکھی اسکیم متعارف کرانے  جارہا ہے۔ کمشنر جی ایچ ایم سی جناردھن ریڈی نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ ’’اسپانسرٹوائلٹ ‘‘اقدام میں شامل ہوں ۔شہر کے کئی افراد سالگرہ اور دیگر تقاریب کے اہتمام کے لئے رقم دیتے ہیں ۔کئی مواقع پر یہ رقم یتیموں ، غیر سرکاری تنظیموں اور منادر وغیر ہ کو دی جاتی ہے۔کمشنر جی ایچ ایم سی نے اب عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے خاندان کی اہم تقاریب کے موقع پر شہر میں عوامی ٹوائلٹ کی مرمت کے لئے فنڈز فراہم کریں ۔افسروں کا ماننا ہے کہ شہر میں عوامی  ٹوائلٹ کی کافی طلب ہے ۔اس کا استعمال کرنے والوں کو اس بات کی ترغیب دینا کافی مشکل ہے کہ وہ رقم دے کر اس کا استعمال کریں ۔رقم دینے کی بات جب کی جاتی ہے تو لوگ سڑکوں پر ہی پیشاب کرنے کو ترجیح دینے لگتے ہیں۔ ٹوائلٹ کو اسپانسر کریئے قدم کے لئے بعض افراد نے رقم دی ہے ۔جی ایچ ایم سی کے حکام کے مطابق ایسے لوگوںکی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔کمشنر جی ایچ ایم سی نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس قدم میں کارپوریشن کا تعاون کریں۔

 

شیئر: