سعودی اور سپینش وزرائے خارجہ کا علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال
جمعرات 12 مارچ 2026 20:32
کشیدگی سے نمنٹے کےلیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات کی گئی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو سپین کے ہم منصب جوز مینویل الباریز نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس سے نمنٹے کےلیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں آسٹریلیا کی وزیرخارجہ پینی وونگ سے رابطے میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔
