حکومت کا آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
جمعرات 12 مارچ 2026 20:18
13 مارچ کو جمعتہ الوداع ہے جسے یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی حکومت نے آج بروز جمعہ اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی جانب سے جمعرات کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق جمعہ13 مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں واقع تمام تعلیمی اداروں بشمول سکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں عام تعطیل ہوگی۔
مزید پڑھیں
کل جمعتہ الوداع ہے جسے یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے 10 مارچ کو وفاقی تعلیمی اداروں میں 16 سے 31 مارچ تک تعطیلات کا اعلان کر دیا تھا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ حکومتی کفایت شعاری اور ایندھن بچت مہم کے تحت کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے جمعۃ الوداع کی مناسبت سے صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق 13 مارچ 2026 بروز جمعہ یوم القدس کی مناسبت سے صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
اس کے علاوہ یونیورسٹیز بھی بند ہوں گی۔
