ابوظبی: شہزادی ہیا بنت الحسین اور شیخہ جلیلہ بنت محمد بن راشد آل مکتوم نے عمرہ ادا کیا۔ شہزادی ہیا نے انسٹاگرام پر اپنے اکاونٹ میں عمرہ کی ادائیگی نیز مسجد نبوی شریف کی زیارت کی تصاویر جاری کی ہیں۔شہزادی ہیا نے کہا ہے کہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کی دلی خواہش ہے۔ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ میں نے عمرہ ادا کیا اور مسجد نبوی شریف کی زیارت کی۔