Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ نمبر ون بن گیا

دبئی: ہند کے ہاتھوں پہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی شکست کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ ہند کے خلاف 3  ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز سے قبل سابق ورلڈ نمبر ون نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کی تعداد 125 تھی جبکہ سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کر کے پاکستان نے اپنے پوائنٹس کی تعداد 124کر لی تھی۔نیوزی لینڈ کو اپنا عالمی نمبر ون کا منصب برقرار رکھنے کیلئے سیریز میں 2-1 سے لازمی فتح درکار تھی لیکن ہند نے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیویز کو شکست دے کر عالمی نمبر ن کی رینکنگ سے محروم کردیا اور پاکستان کی ٹیم عالمی نمبر ایک بن گئی ۔یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں عالمی نمبر ون بنی ہے۔نئی رینکنگ میں پاکستان 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، نیوزی لینڈ 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے، ہند پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم ہند کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 4اور7نومبر کو کھیلے جانیوالے دونوں میچز جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو دوبارہ عالمی نمبر ون کا اعزاز حاصل کر لے گی تاہم سیریز میں ایک بھی میچ ہارنے کی صورت میں پاکستان ہی عالمی نمبر ون رہے گا۔

شیئر: