Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی کیلئے ریاست کے بلدیاتی انتخابات سخت آزمائش

    لکھنؤ۔۔۔بلدیاتی انتخابات میں یوگی حکومت کا اصل امتحان ہو گا۔ پچھلی بار 12 شہر کارپوریشنز میں انتخابات ہوئے تھے جن میں سے بی جے پی کو 10  میئر کی سیٹوں پر کامیابی ملی تھی۔ اس بار شہر کارپوریشنز کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی ہے۔متھرا،ورنداون اور فیض آباد شہر کارپوریشنز میں پہلی بار میئر کے انتخابات ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ باقاعدہ  رک رک کر ایودھیا جاتے رہے ہیں۔ چھوٹی دیوالی کے شاندار تقریب میں تو وزیر اعلیٰ سمیت تقریباً پوری حکومت وہاں تھی۔ اس دن وزیر اعلیٰ نے ایودھیا کے قریب 133 کروڑ کی ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا تھا۔برج علاقے کی ترقی کیلئے حکومت نے برج مزار ترقی کونسل  کو ہی تشکیل دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہندوتو والی شبیہ اور حالیہ دنوں میں دونوں مذہبی  مقامات کیلئے کے گئے ترقیاتی اعلانات کے پیش نظر ان پر خاص نظر رہے گی۔ مذہبی مقام ہونے کے ساتھ وزیر اعظم  کے پارلیمانی  حلقے  وارانسی کی اہمیت ہے، وہیں گورکھپور سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ مسلسل 5بار ایم پی رہ چکے ہیں۔

 

شیئر: