Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے اخبارات پر ایک نظر

متحدہ عرب امارات کے اخبارات نے آج اتوار کو مختلف موضوعات کو شہ سرخیوں میں شامل کیا ہے۔ معروف مقامی اخبار الامارات الیوم نے ولی عہد ابوظبی شیخ محمد زاید کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کو شہ سرخی کا موضوع بنایاہے۔ شیخ محمد بن زاید نے کہا ہے : امارات اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ ہے۔ ہم تنگی اور فراخی ہر حال میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ریاض پر داغے جانے والے حوثی میزائل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اخبار کے صفحہ اول پر شیخ محمد بن زاید نے کہا ہے : عسکری صنعت ملک کی معیشت کی مضبوطی کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امارات نے عسکری صنعت میں کافی ترقی کی ہے۔
امارات ایئر لائن کے حوالے سے 3کالمی خبر ہے: امارات ایئرلائن کے لئے 223.8بلین درہم کے A380طیارے۔ تفصیلات میں ہے کہ ایئرلائن میں A380طرز کے 124طیارے خریدے گئے۔
الامارات الیوم کے صفحہ اول پر غیرملکیوں کے حوالے سے ایک بڑی خبر تھی: ویلیو ایڈڈ ٹیکس ترسیلات زر پر نہیں ، فیس پر لاگو ہوگا۔ خبر کی تفصیل میں ہے کہ امارات میں غیرملکیوں کی ترسیلات زر پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ نہیں ہوگا البتہ ترسیل زر پر عائد ہونے والی فیس پر 5فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ خبر کی مزید تفصیل یہاں سے پڑھیں۔
 
 
 

شیئر: