Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیونی کمپنی 8 بیزل لیس فون لانچ کرنے کو تیار

جیونی کمپنی 26 نومبر کو ایک دو نہیں بلکہ 8 بیزل لیس اسمارٹ فونز لانچ کرنے جا رہی ہے۔ لانچنگ کی تقریب چائنہ میں منعقد کی جائے گی اور کمپنی کی جانب سے تقریب کے دعوت نامے بھی بھیج دیے گئے ہیں۔ دعوت نامے میں کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ نئے اسمارٹ فونز کس ماڈل کے ہوں گے البتہ یہ واضح ہے کہ تمام فون بیزل لیس ڈسپلے کے حامل ہوں گے۔
اینڈرائڈ ہیڈلائنز کی جانب سے یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ نئے لانچ ہونے والے اسمارٹ فونز میں جیونی ایف 6 ، ایم 2018 ، ایس 11 ، ایس 11 پلس اور ایم 7 پلس شامل ہوں گے۔ ایم 7 پلس اور ایم 2018 میں 64 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیے جانے کا امکان ہے۔ ایس 11 میں 6 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، میڈیا ٹیک آکٹا کور پراسیسر ، 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور 16 میگا پکسل بیک کیمرہ دیے جانے کا امکان ہے۔تمام اسمارٹ فونز میں ایندڈرئڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔ فون کی قیمتوں اور دیگر خصوصیات سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

 

شیئر: