جازان کے 25قریوں میں پانی کا بحران 
        
        
                        
            
			
	
	       
	
				
            
                جازان ..... جازان کی ابو عریش کمشنری کے25قریوں کے15ہزارسے زیادہ باشندے پانی کے مسلسل انقطاع سے مصیبت میں آگئے۔ انہوں نے جازان میں محکمہ آب رسانی سے بحران حل کرانے کیلئے فوری اقدام کا مطالبہ کردیا۔ مقامی شہری حسن العیاشی نے عاجل سے گفتگو میں کہا کہ آبی منصوبہ مکمل ہونے پر ہمارے یہاں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی مگر خوشی زیادہ دن تک قائم نہ رہ سکی جلد ہی پانی کی ترسیل کا سلسلہ معطل ہونا شروع ہوا۔ اب ہمیں واٹر ٹینکر کے حصول کیلئے 60ریال خرچ کرنا پڑ رہے ہیں۔