Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنگری میں ہاتھی کی بنائی ہوئی پینٹگز کی نیلامی

بڈاپسٹ ، ہنگری …  آپ کو شاید یقین نہ آئے کہ بعض جانور بھی مصور اور فنکار ہوسکتے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہنگری میں ایک گشتی سرکس والوںنے اپنے ایک ہاتھی کی پینٹنگز نیلام کرنا شروع کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 42سالہ ہاتھی کی بنائی ہوئی متعدد پینٹنگز جو اس نے اپنی سونڈ میں برش پکڑ کر اور اسے مختلف رنگوں میں ڈبو کر کینسوس پر پھیرنے کے بعد بنائی ہیں فی پینٹنگ 150ڈالر کے حساب سے نیلام ہوئی۔ ایک تصویر کو دیکھ کر لوگوں کا کہناتھا کہ شاید اس ہاتھی  نے آئینے میں اپنی شکل دیکھ کر ہی اسے تیار کیا ہے۔ اسی نیلامی میں ہنگری کے ایک مشہور پینٹر کی تصاویر نیلام ہوئیں جس میں ہاتھی کو پینٹنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ پینٹنگ سے ہونے والی آمدنی فلاحی ادارے کو دی جائیگی۔ اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ میں بھی مختلف جگہوں پر ہاتھیوں کو مختلف طریقوں سے  پینٹگنز کا ہنر سکھایا جاتا ہے مگر وہاں یہ کام ہاتھیوں سے زبردستی لیا جاتا ہے جبکہ ہنگری کے ہاتھی نے رضاکارانہ طور پر یہ کام انجام دیا۔ سرکس انتظامیہ نے ہاتھی کی شاندار کارکردگی کا زبردست خیر مقدم کیا ہے۔

 

شیئر: