Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گگلی کے بادشاہ عبدالقادر کا پی سی بی سے اظہار ناراضی

لاہور: سابق پاکستانی لیگ اسپنر اور گگلی کے بادشاہ عبدالقادر نے کہا ہے کہ جب پاکستان میں مکمل طور پر امن وامان ہو جائے تو انٹرنیشنل ٹیموں کو بلانا چاہیے۔ اگر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ و انگلینڈ سمیت دنیا بھر کی ٹیمیں مختلف شہروں میں آ کر کھیلیں تو یہ حقیقی معنوں میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے حکام غیر معمولی معاوضے دے کر دوسرے اور تیسرے درجے کی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو بلا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان نام نہاد انٹر نیشنل میچوں پر بے تحاشا پیسہ خرچ کر دیا گیا لیکن کوئی حساب لینے والا نہیں۔ اپنے داماد عمر اکمل کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور اکیڈمی کوچ مشتاق احمد کی موجودگی میں عمر اکمل کو گالیاں دیں لیکن دونوں نے اپنی نوکریاں بچانے کیلئے چپ سادھ لی جبکہ یہ وہی مکی آرتھر ہیں جنہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر کرپشن کے الزامات لگائے تھے لیکن ان کے خلاف مقدمہ کرنے کے بجائے انہیں ٹیم کا ہیڈ کوچ بنا دیا گیا۔ کرکٹ کرپشن میں ملوث شرجیل خان اور خالد لطیف کو 5، 5لاکھ جبکہ عمر اکمل کو کوچ سے منہ ماری پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاتا ہے جس سے واضح ہو جاتا ہے کہ بورڈ کی ترجیحات کیا ہیں۔

شیئر: