Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو میں کویت سے17رکنی وفد کی شرکت

کویت(محمد عرفان شفیق) کراچی میں 9 نومبر تا 12 نومبر منعقدہونے والی ایکسپو میںکویت سے 17رکنی وفدشرکت کررہا ہے۔ 4 روزہ سالانہ ایکسپو میں دنیا بھر سے پاکستانی بزنسمین اور کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جو پاکستانی تجارت کا اہم جزو بن چکی ہے۔ گزشتہ برس منعقد ہونے والی ایکسپو کی کامیابی اور بیرون ممالک سے 1.2بلین ڈالر کی تجارت ایکسپو کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہےجس میں نہ صرف پاکستانی بلکہ غیر ملکی تاجروں نے خاصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایکسپو میں ٹیکسٹائل، اشیائے خوردونوش، چمڑے کی مصنوعات، کیمیکل، کھیلوں کا سامان، گھریلو دستکاری، فرنیچر، قالین، آلات جراحی ، آٹو پارٹس، دھاتی اور انجینئرنگ کا سامان رکھا جاتا ہے ۔
 

شیئر: