Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میرے جیون میں بھی راکشس ہیں‘، گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے ’جنریشن زی‘ سے حمایت مانگ لی

گوندا اور کومل کو اس سال ممبئی ایئرپورٹ اور بعد میں لال باغچا راجہ میں ایک ساتھ دیکھا گیا (فوٹو: مویز ٹاکیز)
 انڈین فلم سٹار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حالیہ افواہوں کے درمیان جنریشن زی سے حمایت کی اپیل کی ہے۔ یہ افواہیں گووندا کے اپنی فلم روپا کی کو سٹار کومل رانی سوارنکر کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ہیں جنہیں حال ہی میں ممبئی کے لال باغچا راجہ میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق کولکتہ کے ایک مندر میں حاضری کے دوران سنیتا آہوجا نے اپنی زندگی کے ’راکشسوں‘ کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ دیوی سے دعا کرنے آئی ہیں کہ ان رکاوٹوں کو دور کریں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’میرے بھی جیون میں کچھ راکشس ہیں، اور میں ماتا کے دربار میں آئی ہوں کہ ان کا بھی ناش ہو۔‘
 سنیتا آہوجا نے مزید کہا کہ یہ سب شہرت کے لیے کیا جا رہا ہے اور عوام سے اپیل کی کہ اس رویے کی حمایت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ’جتنے بھی جنریشن زی بچے ہو، عورتیں ہو، مجھے سپورٹ کیجیے۔ جو میرے ساتھ ہو رہا ہے وہ اچھا نہیں ہے۔ میرا گھر ٹوٹ رہا ہے بغیر کسی وجہ کے۔‘
شادی کے مسائل کی افواہیں
دسمبر 2024 میں رپورٹس آئیں کہ سنیتا آہوجا نے گووندا سے طلاق کے لیے درخواست دی ہے۔ فروری 2025 میں اداکار کے مینیجر نے علیحدگی کی تصدیق کی، لیکن کہا کہ مسائل حل ہو گئے ہیں۔ اگست 2026 میں سنیتا آہوجا نے اپنی درخواست واپس لے لی، جب افواہیں زور پکڑ رہی تھیں کہ گووندا اپنی کو-اسٹار کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔
گووندا اور کومل کو اس سال ممبئی ایئرپورٹ اور بعد میں لال باغچا راجہ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جس سے افواہیں مزید بڑھ گئیں۔ گووندا نے میڈیا سے کہا کہ ’یہ کسی کا موضوع نہیں ہے، چاہے افیئر ہو بھی۔ میں کام کر رہا ہوں اور پروفیشنل تعلقات نبھا رہا ہوں۔‘
 انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلے بھی کرشمہ کپور اور روینا ٹنڈن کے ساتھ مندروں میں گئے ہیں جس سے انہیں نیک شگون ملا۔

 

شیئر: