Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کے دورہ مدینہ منورہ ،لبنانی حزب اللہ اور بد عنوانوں کے خلاف کارروائی سے متعلق سعودی اخبارات کی سرخیاں

جمعہ 21صفر 1439ھ موافق10نومبر2017ء کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے اخبارات کی صفحہ اول کی شہ سرخیوں کا موضوع خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا دورہ مدینہ منورہ بنا۔
مکہ اخبار کی بڑی سرخیاں:
٭حرمین شریفین کی خدمت سعودی عوام اور حکام کیلئے باعث اعزاز ہے، شاہ سلمان 
٭لوٹی ہوئی قومی دولت کے اعداد و شمار ہیبت ناک ، تعلیم ،صحت اور بلدیاتی کونسلوں کے مجموعی بجٹ سے کہیں زیادہ ۔ 
٭سعودی عرب اور کویت نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا حکم دیدیا۔
المدینہ اخبار کی سرخیاں:
٭شاہ سلمان نے مدینہ منورہ میں 7ارب ریال لاگت کے 21منصوبوں کا افتتاح کر دیا
٭208شخصیات کو بدعنوانی کے الزام میں طلب کیا گیا ، 7رہا ،100ارب ڈالر کے مساوی رقم غبن کی گئی،اٹارنی جنرل
٭لبنانی پارٹی القوات کے سربراہ سمیر جعجع نے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کے استعفیٰ کے حقیقی اسباب طشت ازبام کر دئیے
الاقتصادیہ کی سرخیاں:
٭حرمین شریفین کی خدمت ہم سب کیلئے باعث ناز ہے ، شاہ سلمان کا پیغام
٭قومی خزانے سے لوٹی گئی دولت اور غبن کی رقم 375ارب ریال سے تجاوز کر گئی ، اٹارنی جنرل
عکاظ اخبار کی سرخیاں:
٭سعودی حکمران اور عوام حرمین شریفین کے خدام تھے ، ہیں اور رہیں گے ، شاہ سلمان کا اظہار عزم
٭لبنانی حزب اللہ کا حصار تنگ سے تنگ تر ہوتا جا رہا ہے ، ایران امن عمل میں روڑے اٹکا رہا ہے ، یمن کا الزام ، سعودی عرب نے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت دیدی
٭بد عنوانی کے الزام میں زیر حراست افراد کی تعداد 208 اور7رہا کر دئیے گئے ، 100ارب ڈالر سے زیادہ کا غبن ہوا 
الوطن اخبار کی سرخیاں:
٭خادم حرمین شریفین نے مدینہ منورہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا ، دارالھجرہ،حرمین ایکسپریس10اسٹیشن ،القرآن نخلستان اور شاہ سلمان کمپلیکس برائے حدیث جیسے منصوبے شامل ہیں ۔ 
٭بد عنوان کئی عشروں سے قومی دولت لوٹ رہے تھے ، ذرائع ابلاغ خود ساختہ نجی معلومات پیش کرنے سے گریز کریں، اٹارنی جنرل 
الجزیرہ اخبار کی سرخیاں:
٭خادم حرمین شریفین نے پیغمبر اسلام کی خدمت میں صلاۃ و سلام پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا 
٭ایران خطے میں اپنی سازشوں کیلئے حوثیوں کو استعمال کر رہا ہے ، یمنی عہدیدار،یمن کے رضا کار وں نے حوثی باغیوں کے حملے ناکام بنا دیئے
٭ناکافی شواہد کی بنیاد پر بد عنوانی کے الزامات میں زیر حراست افراد میں 7 کو رہا کر دیا گیا، بد عنوانی کے خلاف شواہد جمع کرنے کا سلسلہ جاری، اٹارنی جنرل 
الشرق الاوسط اخبار کی سرخیاں:
٭خادم حرمین شریفین نے مدینہ منورہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ،مدینہ امن و امان اور سکون و اطمینان کا گہوارہ ہے ،حرمین کی خدمت بڑا اعزاز ہے ، اہل مدینہ سے شاہ سلمان کا خطاب
٭خلیجی ممالک کے شہریوں نے لبنان کو خیر باد کہہ دیا،لبنان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ،صورتحال معمول پر آنے تک کارروائی رفتہ رفتہ سخت کی جاتی رہے گی ، سعودی عرب کا اظہار عزم
٭بدعنوانی کے معاملات بہت زیادہ ہونے کے باعث تحقیقات کا سلسلہ نئے مرحلے میں داخل ،سارا کام قانون کے مطابق ہو رہا ہے ، اٹارنی جنرل 
البلاد اخبار کی سرخیاں:
٭حرمین شریفین کی خدمت، مملکت کی قیادت اور اس کے عوام کیلئے اعزاز ہے ،امن کی نعمت پر اللہ کے شکر گزار ہیں،منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں اہل مدینہ سے شاہ سلمان کا خطاب 
٭بد عنوانوں سے پوچھ گچھ نے 3سالہ تحقیقات کے نتائج کو سچ ثابت کر دیا ،وسیع پیمانے پرتحقیقات کاقانونی اختیار مل گیا، اٹارنی جنرل 
 
 

شیئر: