Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائی فائی کے سگنل بہتر بنانے کی ترکیب

واشنگٹن.... اپنے وائی فائی کے سگنل بہتر بنانے کیلئے ایک سادہ سی ترکیب آزمائیے ۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ اگر ہم راﺅٹر پر المونیم فوائل چڑھالیں تو اس سے آپ کے یہاں سگنل زیادہ تیز آئیںگے۔ محققین نے بتایا کہ تھری ڈی سے پرنٹ کردہ ریفلیکٹر سگنل کو اس علاقے تک لیجاتا ہے جہاں اسکی ضرورت ہوتی ہے۔ یوںآپ بوسٹر کہیں بھی رکھیں گے مضبوط سگنل آئیں گے جبکہ ایسی جگہ یا کمرے میں سگنل کمزور پڑ جائیں گے جہاں اسکی ضرورت نہیں ہوگی۔ ان محققین کا کہنا ہے کہ یہ ریفلکٹر ، کارڈ بورڈ اور المونیم کی مدد سے بنائے جاسکتے ہیں یوں آپ یہ بوسٹر ایک بڑے اینٹینا کا کام دیگا اس طرح آپ کا خرچ بھی کم ہوسکے گا۔

شیئر: