Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں ’’سنگلز ڈے‘‘ پر ایک ہی دن میں 25 بلین ڈالر کی خریداری

شنگھائی۔۔۔ چین کے ’’سنگلز ڈے‘‘ کے موقع پر  یہاں کے سب سے بڑے تجارتی اسٹور  علی بابا  نے صرف ایک دن میں  25 بلین ڈالر  کا سامان فروخت کیا۔  اسکے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ  دنیا میں اس سے پہلے ایسا واقعہ کبھی نہیں ہوا جبکہ اس سال کی فروخت  پچھلے  سال کے مقابلے میں  بہت زیادہ ہوئی۔  چین میں ہر سال   11 نومبر کو یہ دن منایا جاتا ہے۔  صرف  2 منٹ میں ایک بلین ڈالر کی  ریکارڈ سیل ہوئی تھی جبکہ  ایک گھنٹہ میں  25 بلین ڈالر کا سامان فروخت ہوا۔  پچھلے سال اسی دن  17.7 بلین  ڈالر کا  سامان فروخت ہوا تھا۔  لوگوں نے زیادہ تر سامان آن لائن خریدا۔  علی بابا کے شریک بانی اور وائس چیئرمین جوزف  سائی  کا کہنا ہے  کہ ’’سنگلز ڈے‘‘  پر  شاپنگ  ایک تفریح سمجھی جاتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ چین کے اوسط درجے کے  300 ملین  لوگ  ہمارے صارفین ہیں۔ 
 
 

شیئر: