Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یاد گار سفر کا تجربہ‘ لگژری ٹرین ’ڈیزرٹ ڈریم‘ کےلیے بکنگ اوپن

ریاض سے شروع ہونے والی لگژری ٹرین سروس ’ڈیزرٹ ڈریم‘ آئندہ برس سے شروع کی جائے گی۔ مسافروں کےلیے بکنگ اوپن کردی گئی ہے۔ ٹرین کا ٹور دو دن، ایک رات پر مشتمل ہوگا۔
عکاظ کے مطابق ٹرین کی انجینئراور انٹریئرڈیزائنر’الین اسمردامان‘ کا کہنا ہے ’ڈیزرٹ ڈریم‘ میں 14 بوگیاں اور 33 لگژری کیبن ہیں۔ ایک ٹرپ میں مسافروں کی مجموعی گنجائش 66 ہے۔‘
الین اسمردامان نے بتایا ’’ڈیزرٹ ڈریم‘ میں سفر کرنے کا ایک رات کم از کم کرایہ 30 ہزار ریال ہے جس کی بکنگ اوپن کردی گئی ہے۔‘
ٹور کی بکنگ 2500 ریال فی سوئٹ کے حساب سے کی جا رہی ہے جو قابل واپس ہوگی۔ ٹرین انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو سفر کے پانچ آپشن فراہم کیے جائیں گے وہ اپنی مرضی سے ان کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
پہلا آپشن شمالی ریت کا ہے جس کے تحت سفر کا آغاز ریاض سے شروع ہوگا۔ درعیہ کے تاریخی شہر کی دریافت کی جائے گی۔ وہاں سے ٹرین کی دوسری منزل الجوف ریجن کے قریب کا سٹیشن ہوگی جہاں مسافروں کو قلعہ مارد و جبہ کی چٹانیں دکھائی جائیں گی بعدازاں ریاض واپسی ہوگی۔

دوسرا آپشن ’ھمسات جبہہے، جس میں مسافروں کے 2 دن  ایک رات کے سفر کا آغاز ریاض سے جبہ تک ہوگا۔
 مسافر جزیرہ نما عرب کی قدیم تہذیب وثقافت کا مشاہدہ کریں گے۔ اس دوران رات کو صحرائی خیموں میں ان کا قیام ہوگا جس سے وہ صحرا میں شب بسری کے تجربے سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔
تیسرا آپسن ’آثار العلا‘ کا ہے جو اکتوبر سے مئی تک ہوگا۔ اس سفر کا آغاز بھی ریاض سے ہوگا بعدازاں الجوف سے ہوتی ہوئی یہ صحرائی ریل ’جبہ‘ پہنچے گی جہاں مسافروں کو صحرا میں غروب آفتاب کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کی موقع ملے گا۔

جبہ سے ٹریک العلا جائے گی جہاں لکژری ہوٹلز میں بھی قیام کرایا جائے گا۔
چوتھا آپشن ’رمضان نائٹس‘ یہ رمضان المبارک میں ٹرین کا سفر ہوگا جس میں قصیم کے قریب ٹرین کا سٹاپ ہوگا ۔ مسافروں کو ایک سحری اور افطاری کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
پانچواں انتخاب ’سراب الصیف‘  ہے جو دو دن اور ایک رات پر مشتمل ٹور ہے۔ یہ آپشن بھی جون سے ستمبر تک ہوگا، سفر کا آغاز سے ہو کر ریاض پر ختم ہوگا۔

یاد رہے کہ اٹلی کی کمپنی ’ارسینالی‘ کے تعاون سے بنائی جانے والی لگژری ٹرین کو ’ڈیزرٹ ڈریم‘ کا نام دیا گیا ہے، اس میں سعودی عرب کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔
لگژری ٹرین میں سعودی عرب کے صحرائی مناظر کو مختلف رنگوں کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔
ڈیزرٹ ڈریم‘ کا ہدف مسافروں کو ایک ایسا یادگار سفر کی تجربہ کرانا ہے جو وہ کبھی فراموش نہ کرسکیں۔

 

شیئر: