Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لینزا ستعمال کریں مگر احتیاط کے ساتھ

 کانٹیکٹ لینز ایک ایسا دکھائی نہ دینے والا علاج ہے جو ورکنگ وومن کی مدد کرتا ہے۔ یہ ان کی شخصیت کو بہتر بنا کر ان میں خود اعتمادی پیدا کرتا ہے اور آنکھوں کی حفاظت کرتا ہے۔ 
اگر اپ کانٹیکٹ لینز استعمال کرتی ہیں تو آپ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ لینز جہاں ایک طرف آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں وہیں یہ آپ پر بھی کچھ ذمہ داریاں بھی عائد کرتے ہیںاور ان میں سب سے بڑی ذمہ داری ان کی دیکھ بھال اور صفائی ہے۔
جب بھی اپنے لینز کو کیس سے باہر نکالیں تو ہر بار سولوشن بھی تبدیل کردیا کریں۔ ایسا سولوشن منتخب کریں جو آپ کے لینز کو سوفٹ رکھے۔ لینز استعمال کرتے وقت اس بات کی یقین دہائی کرلیں کہ آپ کے ہاتھ چہرہ آنکھیں سب اچھی طرح صاف ہوں۔جب آپ نے لینز لگا رکھا ہو تو اس وقت فیشل کاسٹمیٹک اور آئی لائینر وغیرہ کا استعمال نہ کریں اور آئی ڈراپس بھی اس وقت استعمال کریں جب آپ کا ڈاکٹر آپ کو اجازت دے۔
اگر آپ کو لینز لگانے کے بعد ذرا سی الجھن اور بے چینی ہورہی ہو تو لینز نکال کر دوبارہ صاف کرلیں۔ اگر اس کے بعد بھی وہ کیفیت برقرار رہے تو لینز نکال لیں اور فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ 
کانٹیکٹ لینز زیادہ دنوں تک نہیں چلتے۔ ان کی گارنٹی صرف ایک سال کی ہوتی ہیں۔اگر مدت پوری ہونے کے بعد بھی یہ آپ کو تکلیف نہیں دے رہے ہیں تو بھی کنجوسی کیے بغیر دوسرے لینز خرید لیں۔اگر آپ نے نئے لینسز میں پیسے خرچ کردئیے تو پھر کئی مہینوں تک سکون میں رہیں گی۔
اگر ان احتیاطی تدابیر کے باوجود اگر آپ کی انکھوں میں تکلیف ہورہی ہیں تو اپنی آنکھوں کے ڈاکٹر کے پاس ضرور جائیں تاکہ وہ آپ کی انکھوں اور لینسز کا معائنہ کرنے کے بعد آپ کی انکھوں کے حوالے سے مفید مشورے دے سکے۔ 
 
 
 

شیئر: