قوم پرستی کے نام پر جیتیں گے، وزیر اعلیٰ گجرات
نئی دہلی۔۔۔گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے کہا ہے کہ بی جے پی گجرات انتخابات ایسے ہی قوم پرستی اور ترقی کے نام پر لڑ رہی ہے جیسے اترپردیش میں لڑا تھا۔انہوں نے یہ معلوم کئے جانے پر کہ کیا آئندہ ماہ ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات میں ذات برادری فیصلہ کن رول ادا کرے گی؟ انہوں نے کہا کہ عوام ذات برادری سے اوپر اٹھ کر قوم پرستی کو فروغ دینے اور ترقی کیلئے ووٹ دیںگے۔حریف کانگریس پٹیل ،دلت اور دیگر پسماندہ طبقات کے ووٹ لینے کیلئے ہاردک پٹیل، جگنیش میوانی اور الپیش ٹھاکر جیسے نوجوان لیڈروں کو اپنے ساتھ لے کر چل رہی ہے۔