Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپارٹی کراچی کی بڑی جماعت ہوگی،بلاول

کراچی .. پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عا م انتخابات میں کراچی کے شہریوں کو آزادانہ ووٹ کا حق استعمال کرنے دیا گیا تو شہر میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہوگی۔ جہانگیر پارک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ اس طرح کے پارکس کی ضرورت تھی۔ یہ نوجوانوں کے لئے سندھ حکومت کی اچھی کاوش ہے جس پر سندھ حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں گلوبل وارمنگ ایک تھریٹ ہے لیکن سندھ حکومت نے گلوبل وارمنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑے کام کئے ہیں سولر انرجی پر کام کیا ہے ۔پانی کی نہروں کو پکا کیا جارہا ہے اسی طرح دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔ بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے تعلیم کے میدان میں بھی اچھا کام کیا ہے۔بائیو میٹرک سسٹم نافذ کیا گیا ۔ بلاول نے جہانگیر پارک کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور تزین آرائش کے کاموں کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ فوارہ چوک سے گارڈن تک سڑک کو اسی سال مکمل کرینگے ۔پرانے کراچی کو اسکی اصل شکل میں بحال کررہے ہیں۔ کراچی کے شہریوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

شیئر: