Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غذا کا غلط امتزاج نقصان دہ ہو سکتا ہے

جب کوئی بھی خوراک یا مشروب جب کسی  دوسری نامناسب خوراک اور مشروب کے ساتھ کھائے جاتے ہیں تو وہ جسم میں مختلف مسائل مثلاً ہا ضمے کی خرابی  ، زہریلے مادوں کی افزائش اور بیماری کا سبب بنتے ہیں۔ مثلاً مچھلی کو دہی کے ساتھ کھانا کبھی کبھی زہریلا بھی ہوسکتا ہے۔  اسی طرح مچھلی کو ڈنٹھل والی سبزیوں کے ساتھ بھی نہیں کھانا چاہیے ،اسکے علاوہ کالی دال ، شہد ، دودھ اور شلجم کو بھی مچھلی کے ساتھ استعمال کرنا درست نہیں، اس سے احتیاط کیجیے۔  
مزید پڑھیں:جنک فوڈ بچوں کے لئے مضر صحت
جھینگا کھانے کے بعد دودھ نہیں پینا چاہیے ۔ اسی طرح ہری سبزیاں کھانے کے بعد بھی دودھ ترک کر دیں۔ کدو ، دہی اور کھجور کے ساتھ کیلا درست امتزاج نہیں۔ انہیں ایک ساتھ کھانے کی عادت ترک کر دیں۔  
اسی طرح ورزش کے بعد ٹھنڈا پانی پینا ، صبح اجابت کے بغیر ناشتہ کر لینا یا کھانا کھانے کے فوراً بعد ہی نہا لینا ، ایگزیما کے مریضوں کا دہی کھانا اور کھٹی اشیاکو ساتھ دودھ کا استعمال صحت کے بہت سے مسائل کو جنم دیتا ہے۔
مزید پڑھیں:دل کو مضبوط اور صحت مند رکھنے کیلئے سبزیاں کھائیں
 
 

شیئر: