Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ہاکی کی پستی کا اصل سبب؟ سروے کا نتیجہ

 
 
گزشتہ دنوں اردو نیوز کی ویب سائٹ www.urdunews.com پر پاکستان میں ہاکی میں ناکامی کی وجوہ کے بارے میں سروے کیا گیا۔ اس میں اپنے ویوور کو سوال دیا گیا "پاکستان میں ہاکی کو پستی میں دھکیلنے کا اصل سبب کیا ہے؟" جواب کیلئے 3آپشن بھی موجود تھے جس میں پہلا : حکومتی لاپروائی، دوسرا : کھلاڑیوں کی عدم دلچسپی جبکہ تیسرا آپشن فنڈز کی کمی کا تھا۔پاکستان اس میدان میں ورلڈ کپ ، اولمپکس، ایشیا کپ اور چیمپیئز ٹرافی تھامے ایک عرصہ تک حکمرانی کرتا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہاکی جیسے خوبصورت اور دلچسپ کھیل کو پسند کرنے والے ہمارے دوستوں نے اس سروے میں بھرپور حصہ لیا اور اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا۔ اس رائے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملک میں ہاکی کے فروغ میں جو رکاوٹیں ہیں ہمارے عوام اس کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔ سروے میں حصہ لینے والوں میں 73فیصد افراد کی رائے میں ہمارے اس قومی کھیل کو پستی کی جانب دھکیلنے میں زیادہ قصور وار حکومتی عہدیداران ہیں جن کی لاپروائی سے یہ کھیل دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا نہیں ہو پا رہا۔ 22فیصد نے فنڈز کی کمی یا عدم دستیابی کو قصور وار ٹھہرایا جبکہ اس میں بھی کسی حد تک صداقت ہے کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کو ہمیشہ سہولتوں کا فقدان رہا ہے جس کاسبب فنڈز کی کمی کو گردانا جاتا ہے۔ ڈھاکا میں کھیلے گئے ایشیا ہاکی کپ میں کھلاڑیوں کو یومیہ الاونس تک میسر نہیں تھا جس کے باعث انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہی حال آسٹریلیا میں کھیلا جانے والا 4ملکی ٹورنامنٹ تھا جس میں آسٹریلیا سے عبرت ناک شکست 1-9گول کا زخم برداشت کرنا پڑا جبکہ نیوزی لینڈ اور جاپان کی ٹیموں سے بھی ہمارے کھلاڑی جیت کا مزا چکھنے میں ناکام رہے۔ سروے میں اردونیوز ویب سائٹwww.urdunews.com کے ویوورز نے تیسرے آپشن کھلاڑیوں کی عدم دلچسپی کو سب سے کم 7فیصد مارک کیا ہے اس سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ ہمارے ملک میں اس کھیل میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور پاکستان بھر کے ہر علاقے میں اس کھیل میں دلچسپی اور بھرپور حصہ لینے والے نوجوان موجود ہیں صرف انہیں فنڈز کے ساتھ حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔ 

شیئر: