Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا ماﺅتھ پرنٹ ایپ تیار

 لندن..... حال میں بازار میں آنے والی ایک بائیو میٹرک ڈیوائس انتہائی خاصیتوں کی حامل قرار دی جارہی ہے۔ ماﺅتھ ٹرین کے نام سے بازار میں آنے والے ایپ آپ کے فون کو ایک ایسے سونار ڈیٹیکٹر میں تبدیل کردیتی ہے جسکی مدد سے آپ کے ہونٹوں کی حرکات و سکنات کو ریکارڈ کرلیا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ یہ ایک ایسا آلہ ہے جسکی مدد سے بہت سے لوگوں کی جعلسازی کاپردہ فاش ہوسکتا ہے کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ ٹی وی اسکرین وغیرہ پر جو شخص باتیں کررہا ہے وہ باتیںحقیقتاً اسکے منہ سے نہیں نکل رہی ہوتیں اور لگتا ہے کہ یہ ہونٹ ہلا رہا ہے اور پس پردہ آوازکسی اور کی ہے۔ فلموں وغیرہ میں اکثر ایسے مناظر دکھائے جاتے رہے ہیں مگر اب اس چھوٹی سی ڈیوائس سے آپ پتہ لگا سکتے ہیں کہ جو کردار سامنے ہے وہ واقعی بات کررہا ہے یا نہیں۔ اسکی مدد سے مختلف ریکارڈنگز میں ہونے والی جعلسازی کا قلع قمع کیا جاسکتا ہے یعنی اب صرف وہی شخص باتیں کرتا نظر آئیگا جو بات کررہا ہوگا پس پردہ اداکاروں کی گنجائش ختم ہوجائیگی۔

شیئر: