Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی انسانی حقوق کمیشن نے ٹرمپ کو اسلامو فوبیا کی علامت قرار دیدیا

لندن ۔ ۔۔ لندن میں اسلامی انسانی حقوق کمیشن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو رواں سال کے دوران اسلامو فوبیا کی علامت قرار دیا ۔یہاں اپنے سالانہ اجلاس میں اسلام کیخلاف سب سے زیادہ نفرت اور تعصب کا اظہار کرنے والے شخص کو دنیا کے سامنے متعارف کراتاگیا ہے۔مذکورہ کمیشن نے گزشتہ سال بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا میں اسلاموفوبیا کا نشان قرار دیا تھا جو اپنی الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے رہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت سنبھالتے ہی ایک ایسا متعصبانہ آرڈیننس جاری کیا تھا جس کے تحت 6 مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔امریکی صدر کے اس فیصلے کی عالمی سطح پر مخالفت کی گئی اور اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔اسی دوران اطلاعات ہیں کہ ہزاروں مسلمانوں، شہری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنوں نے لندن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے حکومت برطانیہ سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو لندن آنے کی اجازت نہ دی جائے۔
 

شیئر: