Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائیویٹ سیکٹرز کے فروغ سے مزید روزگار ملیں گے، ایوانکا

    حیدرآباد۔۔۔۔۔۔صدرامریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ شعبہ میں کئی خواتین خدمات انجام رے رہی ہیں۔اس شعبہ کی حوصلہ افزائی کرنے سے مزید ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی پالیسی اہمیت کی حامل ہوتی ہے،پرائیویٹ شعبہ میں اختراعات ہونے چاہئے ۔حکومتوں کو چاہئے کہ وہ رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد کرے اور ایسا ماحول فراہم کرے جس سے خواتین اپنے خوابوں اور مقاصد کو پورا کرسکیں۔
انہوں نے کہاکہ ٹکنالوجی سے رکاوٹوں میں کمی ہوسکتی ہے اور نئی تجارت کا آغاز کیاجاسکتا ہے۔اس سے لچکداری پیداہوتی ہے ۔ انہوں نے حیدرآباد میں منعقدہ گلوبل انٹرپرینرشپ سمٹ کے دوسرے دن پلینری سیشن کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس سیشن میں برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیر کی اہلیہ چیری بلیر،آئی سی آئی سی آئی بینک کی ایم ڈی چنداکوچر،ڈیل ای ایم سی کیرن کوائنٹس نے شرکت کی، جبکہ تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے اس سیشن کی میزبانی کی ۔
سیشن کے دوران مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ عالمی ترقی اور گھریلو شعبہ کی ترقی کے معاملہ میں انٹرپرینرخواتین کے لئے ٹکنالوجی ایک اہم وسیلہ ہے۔

شیئر: