Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

24ممالک میں ٹویٹر لائٹ ایپلی کیشن ریلیز

ٹوئٹر کی جانب سے ٹوئٹر لائٹ ایپلی کیشن کو دنیا بھر کے 24 مزید ممالک میں پیش کر دیا گیا ہے۔ ان ممالک میں بنگلہ دیش ، مصر ، اسرائیل، ملائیشیا، نیپال اور تھائی لینڈ بھی شامل ہیں۔ ایپ کو فی الحال صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ٹویٹر لائٹ ایپ کو رواں سال ستمبر میں متعارف کروایا گیا تھا اور اسے آزمائشی بنیادوں پر فلپائن میں پیش کیا گیا تھا اور اب ایپ کی کامیابی کے بعد اسے دیگر ممالک میں لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ ٹویٹر لائٹ ایپ دراصل ٹویٹر کا ہی ورژن ہے تاہم اس کی مدد سے ڈیٹا کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ ٹویٹر لائٹ ایپلی کیشن صرف 3 ایم بی کی ہے اور اسے باآسانی 2 جی کنیکشنز پر ڈاؤن لوڈ اور استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
 

شیئر: