Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسنیپ چیٹ میں نیوز فیڈ متعارف

اسنیپ چیٹ ایپ میں بڑی تبدیلی متعارف کروادی گئی ہے اور ایپلی کیشن کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ نئے ڈیزائن میں ایپ کو 3حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، بائیں جانب دوستوں کے طرف سے کی جانے والی پوسٹ ، درمیان میں کیمرہ اور دائیں جانب مختلف اداروں ، برانڈز اور معروف شخصیات کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ دیکھی جا سکیں گی۔ 
ڈیزائن میں تبدیلی کا مقصد اسنیپ چیٹ کو صارفین کے لئے آسان اور سادہ بنانا ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ اب یہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔
 

شیئر: