Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک جام ختم کرنے کیلئے چینی شہری کا فارمولا

 لیانیونگانگ، چین.....  دنیا کے بیشتر شہروں کی طرح چینی شہروں میں بھی صبح سویرے ٹریفک کا زبردست ہجوم ہوتا ہے اور گاڑیاں اپنی رفتار سے منزل کی جانب نہیں پہنچ پاتیں جسکا نتیجہ یہ  ہوتا ہے کہ گاڑیوں کی طویل قطار سڑک پر لگ جاتی ہے اور لوگوں کو منزل تک پہنچنے میں اچھی خاصی تاخیر ہوجاتی ہے۔ یہاں ایسی ہی صورتحال سے پریشان ہونے والے شہری نے اپنی اور ووسرے لوگوں کی پریشانی دور کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالاا ور وہ سڑک پر بنے  ہوئے نشانات میں من پسند اضافہ کرکے گاڑیو ںکو نئے رخ پر ڈالنے کے اشارے پر مشتمل تیر نما لکیریں بناتا رہا کہ گاڑیو ںکو کدھر سے مڑنا چاہئے۔ سی سی ٹی وی پر جاری ہونے والی تصاویر سے لوگ حیران بھی ہیں اور خوش بھی مگر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ٹریفک حکام اس کے اس رویئے کو کس طرح دیکھ رہے ہیں۔ موقع پر موجود ٹریفک وارڈن نے اس پر معمولی  جرمانہ تو کردیا ہے مگر پورا معاملہ اب تک حل نہیں ہوسکا ہے اورا مید ہے کہ اسے اپنے خلاف مزید قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ اسکی اس رضاکارانہ حرکت خفیہ کیمرے میں محفوظ ہوگئی تھی اور اطلاعات کے مطابق اس نے اپنی حرکت کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ اسکا کہناہے کہ وہ ٹریفک کو جو رخ دینا چاہتا تھا اس سے گاڑیوں کے نکلنے میں اور جام کوختم کرنے میں بیحد مدد ملتی۔ چائنا ڈیلی میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق سڑک کی لکیریں درست کرنے کے لئے کائی نامی شخص اپنے ساتھ بڑا سفید پینٹ ، برش، اسکیل اوردیگر ضروری اشیاء لیکر موقع پر پہنچا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اس جگہ سے روزانہ صبح سویرے  آمد ورفت کرتا ہے اوراسے اپنی منزل تک پہنچنے میں بیحد تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹریفک وارڈن نے سردست 100برطانوی پونڈ کے برابر رقم کا جرمانہ کردیا ہے۔ پولیس نے تمام تر ستائش کے باوجود کائی کے طرز عمل کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے اس شخص کے بنائے ہوئے اضافی نشانات کو مٹا دیا۔

شیئر: