Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونیکوڈ 11.0 سے اموجیز کا رخ تبدیل کیا جا سکے گا

ایموجی پیڈیا کی جانب سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ صارفین کی فرمایش پر ایموجیز کا رخ تبدیل کرنے کے لئے سافٹ ویئر کی تیاری جاری ہے اور اسے سال 2018 کے اوائل میں ہی پیش کر دیا جائے گا۔اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنی مرضی سے ایموجی کے رخ کا تعین کر سکیں گے۔ ایموجی پیڈیا کی جانب سے اس حوالے سے نیا ڈاکومنٹ یونیکوڈ 11.0 کے نام سے سامنے آیا ہے جس میں اموجیز میں ہونے والی تمام ممکنہ تبدیلیوں کے بارے میں تفصیلات دی گئی ہیں۔ نئی اپڈیٹ میں آم، اسکیٹ بورڈ، پائریٹ فلیگ اور کینگرو کی ایموجی کو بھی شامل کیا جائے گا۔
 

شیئر: