Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات کے عوام کو مودی پر بھروسہ مہنگا پڑا ، منموہن

راج کوٹ۔۔۔۔سابق وزیر اعظم اور سینیئر کانگریسی رہنما منموہن سنگھ نے مرکزی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں خصوصاً نوٹوں کی منسوخی اور جی ایس ٹی کو نافذ کرنے کے طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر گجراتیوں کے بھروسے کو توڑنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے نوٹ بندی سے متعلق سرکاری دستاویزات کو پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں ایوان میں پیش کرنے اور ان پر کھلی بحث کا مطالبہ کیا تاکہ اس کی حقیقت عوام کو معلوم ہوسکے۔ ڈاکٹر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ان کی یوپی اے حکومت کے دوران بدعنوانی کے ملزمان پر سخت کارروائی ہوتی تھی اور اگر مودی جی بھی بدعنوانی پر لگام لگانے کے دعوے کرتے ہیں تو انہیں بی جے پی صدر امیت شاہ کے بیٹے کی کمپنی پر لگے الزامات کی تحقیقات کرانی چاہئے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گجرات کے عوام نے نوٹوں کی منسوخی کے مودی جی کے فیصلے کی یہ سوچ کر حمایت کی کہ ان کی قربانی سے شاید ملک کو فائدہ پہنچے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انکی امیدیں اور بھروسہ ٹوٹ گیا۔

شیئر: