Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستا ن میں داعش کے غیر ملکی جنگجو

  کابل ... افغان حکام نے شمالی افغانستان میں غیر ملکی عسکریت پسندوں کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔ شمالی صوبے جوزجان میں ا حکام نے بتایا کہ فرانس اور الجزائر سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند رواں برس نومبر میں افغانستان میں داخل ہوئے تھے۔ شام اور عراق کے بعد پہلی مرتبہ افغانستان میں غیر ملکی عسکریت پسندوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کابل میں یورپی اور امریکی فوجی ذرائع نے دعوے کی تصدیق کی ہے۔ صوبہ جوز جان کے درزاب ضلع پر داعش کا کنٹرول بتایا جاتاہے۔

شیئر: