Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلائی تسخیر کا انسانی مشن پروگرام کو بحال کیا جائے، ٹرمپ

    واشنگٹن ۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’’نیشنل ایئر اینڈ سپیس ایڈمنسٹریشن‘‘ (ناسا) کو احکامات دیئے کہ تسخیر کے ضمن میں انسان کو خلا میں بھیجنے کا پروگرام بحال کیا جائے، اس پروگرام کو 2011ء  میں معطل کیا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والی  تقریب میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ اقدام پہلی بار چاند پر امریکی خلا بازوں کو اتارنے کے بعد طویل مدتی تسخیر اور استعمال کے کام کے سلسلے میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بار، ہم نہ صرف اپنا پرچم گاڑیں گے اور اپنا نقش قدم چھوڑیں گے۔ آخر کار ہم مریخ جانے کے مشن کی بنیاد رکھیں گے۔ شاید، ایک دِن آئے گا جب اِس سے آگے والی کئی ایک دنیاؤں کی جانب قدم بڑھائیں گے۔اِس بات کا عہد کرتے ہوئے کہ امریکا ایک بار پھر چاند پر قدم رکھے گا۔اْنھوں نے اعلان کیا کہ قابلِ تقلید مستقبل اور خلا میں امریکا کی فخریہ تقدیر کے حوالے سے یہ ایک بہت ہی بڑا قدم ہے۔تقریب میں متعدد خلانوردوں اور سابق خلاباز بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:شمالی کوریا کیخلاف سخت پابندیاں آزمانا چاہتا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ
 

شیئر: