Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مٹاپا کم کرنے والی ادویہ مضر صحت

ریاض .... سعودی اسکالر ڈاکٹر فہد الخضیری نے خبردار کیا ہے کہ مٹاپا کم کرنے والی بیشتر دوائیں مضر صحت ہیں۔ غذا اور دوا کے نگراں ادارے ان پر پابندی لگائے ہوئے ہیں۔ اس قسم کی دواﺅں سے گردے اور کلیجے پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔ الخضیری نے توجہ دلائی کہ اس قسم کی ادویہ کی مارکیٹنگ کرنے والے غیر معروف ناموں سے دوائیں رائج کرنے کا چکر چلاتے رہتے ہیں تاکہ صارفین انکے جھانسے میں آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزن گھٹانے والی دواﺅں کے استعمال کے بجائے جسمانی ورزش خصوصاً چہل قدمی ، ادرک، لیموں ، دار چینی استعمال کرنے کا اہتمام کریں۔ روزانہ آدھے گھنٹے کی چہل قدمی صحت کیلئے انتہائی موثر ہے۔

شیئر: