Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں ایک لاکھ فرضی آدھار کارڈ کا انکشاف

لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش حکومت نے بیواؤں کیلئے پنشن اسکیم چلا رکھی ہے جس کے تحت ریاست کی17.5لاکھ بیواؤں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے ۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایک لاکھ خواتین کے آدھار نمبر فرضی ہیں جبکہ 15لاکھ بینک کھاتوں میں گڑبڑ کی گئی ہے۔ 500روپے بیوہ پنشن حاصل کرنیوالی خواتین کے بینک اکاؤنٹ میں دیگر پنشن کا بھی فائدہ فراہم کرایا جارہا ہے۔ پنشن اسکیم کے تحت بلوں کی جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ جو خواتین حکومت سے پنشن حاصل کررہی ہیں ان میں سے اکثرکے آدھار نمبر فرضی ہیں اور متعدد زندہ بھی نہیں۔ اس انکشاف کے بعد یوپی حکومت نے ڈی پی او کو تحقیقات کی ذمہ داری تفویض کردی ہے ۔

شیئر: