Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجتماعی زیادتی کے 2ملزمان کو 20، 20سال قید

پانی پت۔۔۔۔ خاتون کو اغوا اور اجتماعی زیادتی کے معاملے میں عدالت نے 2مجرموں کو 20، 20سال قید کی سزا سنائی ۔ علاوہ ازیں دونوں کو 60،60ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے ہونگے جن میں سے ایک لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو دینے کی ہدایت کی۔عدم ادائیگی پر ایک سال کی اضافی قید کی سزا بھگتنی ہوگی ۔یاد رہے کہ پانی پت میں ایک فیکٹری میں کام کرنے والی خاتون جب ڈیوٹی سے واپس گھر جانے کیلئے آٹو رکشے میں بیٹھی تواسے تنہا دیکھ کر راجیش اور جتیندر بھی آٹو میں بیٹھ گئے ۔دونوں آٹو رکشے کو نہر کے قریب سنسان علاقے میں لے گئے جہاں آٹورکشہ ڈرائیور کو ڈرادھمکا کر بھگا دیا اور خاتون سے زیادتی کا ارتکاب کیا۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجہاں انہوں نے اقبال جرم کرلیا۔ عدالت نے دونوں کو اغوا اور اجتماعی زیادتی کا مجرم قراردیتے ہوئے 20، 20برس قید کی سزا سنائی۔

شیئر: