Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: پاک پروفیشنل فورم نے 2روزہ حدیث کورس کا اہتمام کیا

     ریاض ( ذکاء  اللہ محسن) پاک پروفیشنل فورم نے  سعودی عرب میں مقیم اردو بولنے اور سمجھنے والے مسلمانوںخصوصاً پاکستانی کمیونٹی کے لیے کتاب الاعتصام و کتاب السنہ کے عنوان سے دو روزہ حدیث کورس کا اہتمام کیا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔  تدریس کے فرائض مبلغ حدیث مولانا پروفیسر عبداللہ ناصر رحمانی نے ادا کئے۔ کورس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ مولانا عبدالمالک مجاہد نے  پروفیسر عبداللہ ناصر رحمانی کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا۔   مولانا رحمانی  نے پاک پروفیشنل فورم اور مولانا عبدالمالک مجاہد کی اسلام کیلئے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کتاب الاعتصام و کتاب السنہ ایک بہترین موضوع ہے جس  کے معنی قرآن و حدیث کو اپنی زندگی اور عقیدے کا ایک بنیادی مصدر قرار دینا ہے۔ دو روزہ کورس میں 30 احادیث پڑھائی گئیں۔ جمعیت اہل حدیث کے رہنما فیصل علوی نے بتایا کہ  پہلے روز تقریباً 5 گھنٹے کی کلاس ہوئی اور مرکز الدعوۃ   الارشاد   درہ کا آڈیٹوریم مکمل بھر گیا۔ ہال میں اضافی کرسیاں لگانا پڑیں۔ مرکز کے منتظم اعلیٰ ابو عبدالرحمن نے مولانا عبداللہ ناصر  رحمانی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ مستقبل میں بھی آپ یہاں آ کر لوگوں کو حدیث پڑھائیں اور اس میں ہمارا مکمل تعاون آپ کے ساتھ ہو گا۔ مولانا عبداللہ ناصر رحمانی کو پاکستان پروفیشنل فورم کی طرف سے شیلڈ پیش کی گئی اور کورس کے تمام شرکاء  کو  دعوۃ الارشاد  درہ کی جانب سے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ مولانا عبداللہ ناصر  نے مرکزسے منسلک تمام افراد کو  100 حدیث کی کتب کا تحفہ پیش کیا۔

شیئر: