Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مُردوں کو چیک تقسیم کرنیوالا لیکھپال معطل

پرتاپ گڑھ ۔۔۔۔اتر پردیش میں ضلع پرتاپ گڑھ کی تحصیل پٹی کے ایس ڈی ایم جے پی مشرا نے آسپوردیوسرہ کےلیکھپال کو نصف درجن مُردوں کے نام قحط سالی منصوبہ کے تحت چیک جاری کرنے کے الزام میں معطل کردیا۔ ایس ڈی ایم نے بتایا کہ موضع آسپورہ دیوسرہ کے لیکھپال ہری پرساد سروج نے قحط سالی منصوبہ کے تحت رام کشن، جگدمبا پرساد، رام سورت، سمیت نصف درجن مُردہ افراد کے نام پر چیک جاری کردئیے اور بینک سے ان کے نام سے رقم بھی نکلوا لی ۔ کرشن چندر کی شکایت پر تحقیقات کی گئی ۔ شکایت درست پائے جانے پر لیکھپال سروج کو معطل کردیا گیا۔

شیئر: