Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان نے ٹوٹنے کے بعد دوبارہ اصل حالت میں ڈھلنے والا شیشہ تیار

    ٹوکیو۔۔۔۔ ٹوکیو یونیورسٹی  کی ایک ریسرچ ٹیم   نے  ٹوٹنے والے   شیشے کے حصے کو   دباتے ہوئے  اس پرانی حالت میں لا سکنے والا ایک مادہ ایجاد کیا ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق ریسرچ ٹیم نے ایک نئی گوند کی تیاری  پر کام کے دوران خود ساختہ طور پر مرمت کرنے کی خصوصیت کی حامل شفاف پولیمر  تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔تحقیقات کے مطابق  اس مادے سے تیار شدہ  ٹوٹے شیشے کو 28 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر ایک گھنٹے تک دبانے  سے  اصلی شکل میں  بدلا جا سکتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ اس مادے کو گاڑیوں کے شیشوں  کی تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے جو کہ  روایتی شیشے سے زیادہ مضبوط اور پائیدار ہو گا۔

شیئر: