Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت نے شطرنج کے اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا

 قاہرہ.... سعودی عرب نے شطرنج کے اسرائیلی کھلاڑیوں کو مملکت کا ویزا دینے سے انکار کردیا۔ شطرنج کی عالمی آرگنائزیشن کے سربراہ نے عاجل ویب سائٹ کو بتایا کہ سعودی عرب نے اس ہفتے ریاض میں ہونے والے شطرنج کے بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے خواہشمند اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔ سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے اور اس کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق نہ ہونے کے باعث مذکورہ فیصلہ کیا۔ شطرنج کی عالمی تنظیم کے نائب صدر اسرائیل جلفر نے کہا کہ سعودی عرب نے نہ صرف یہ کہ اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزے نہیں دیئے ، وہ کسی بھی حالت میں انہیں ویزا جاری نہیں کرے گا۔ شطرنج کا بین الاقوامی مقابلہ مقررہ پروگرام کے مطابق ہوگا۔ 180 سے زیادہ عالمی کھلاڑی شریک ہونگے۔

شیئر: