Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

واشنگٹن۔۔۔امریکی ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے آئندہ برس عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اینڈریو مک کیب نے کہا کہ وہ آئندہ برس اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے ۔وہ اس سے قبل مستعفی ہونے والے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کے دست راست تھے اور انہیں حکمراں جماعت کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا ۔ مک کیب مارچ تک عہدہ چھوڑ دیں گے ۔اس وقت تک وہ پنشن کی تمام مراعات کے لیے اہل ہو جائیں گے ۔دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اینڈریو میک کیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلدی میں ہیں لیکن مکمل فوائد کے ساتھ ریٹائر ہونا چاہتے ہیں اور ابھی مزید 90روز باقی ہیں ۔
 

شیئر: