Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں سالانہ طنطورہ میلے کا آغاز ، ہاٹ ایئربالون کے خصوصی پروگرامز

تفریحی طنطورہ میلہ 10 جنوری تک جاری رہے گا (فوٹو، ایس پی ا ے)
العلا کمشنری میں موسم سرما فیسٹول ’طنطورہ‘ کا آغاز ہو گیا جو 10 جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب العلا ہاٹ ایئربالون ٹورز بھی زائرین میں غیرمعمولی طورپر مقبول ہو رہا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق موسم سرما سے لطف اندوز ہونے کے لیے العلا کمشنری میں سالانہ ’طنطورہ‘ میلے منعقد کیا جاتا ہے جس میں مختلف ثقافتی و تفریحی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔
میلے میں ہونے والی سرگرمیوں میں سرفہرست ’شہر کی قدیم راتیں ‘ اور دستکاری کی نمائش کے علاوہ فن و موسیقی کے پروگرامز شامل ہیں جبکہ دیگر تفریحی پروگرام میں سب سے مقبول  ہوا کے گرم غباروں کے ذریعے زائرین کو العلا کے قدرتی خوبصورت مقامات اور مناظر کا نظارہ کرایا جاتا ہے۔

طنطورہ فیسٹول میں مختلف ثقافتی و تاریخی پروگرامز پیش کیے جارہے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

ہاٹ ایئربالون پروگرام دوحصوں پر مشتمل ہوتا ہے جب زائرین ’گرم غباروں‘ میں بیٹھ کر فضا میں بلندی سے العلا کے پہاڑوں اور قدیم بستی کا نظارہ طلوع آفتاب کے ساتھ کرتے ہیں جبکہ دوسرا پروگرام غروب آفتاب سے کچھ دیر قبل شروع کیا جاتا ہے جس میں تفریح کرنے والے غروب کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے انہیں اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے ہیں۔

گرم ہوا کے غباروں کا ٹور صبح اور غروب کے وقت کیا جاتا ہے(فوٹو، ایس پی اے)

امسال  موسم سرما کے طنطورہ فیسٹول میں علاقے کی قدیم ثقافت و فنون کے تعارف کا خاص طورپر اہتمام کیا گیا ہے جبکہ دیگر سیاحتی سرگرمیوں میں تاریخی علاقوں کے بارے میں بھی زائرین کو اہم معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔

شیئر: