Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علم کسی کی میراث نہیں؟

لکھنؤ۔۔۔۔۔ملک میں نفرت کے نام پر جہاں شرپسندوں کے ذریعے نفرت پھیلائی جارہی ہے اور فرقہ پرستی کو ہوا دیکر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں وہیں اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کی آفرین رؤف ہیں جو مذہبی ہم آہنگی کی مثال بن کر ابھریں۔یوپی کے محکمہ تعلیم کی جانب سے منعقد ’’بھگوت گیتا پاٹھ‘‘ہوا جو سنسکرت میں تحریر ہے آفرین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یاد رہے کہ 2015ء میں ممبئی کے میرا روڈ کے ایک اسکول میں پڑھنے والی 12سالہ مریم نے بھی گیتا پاٹھ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، راجستھان میں بھگوت گیتا کے مقابلے میں 16سالہ ندیم خان نے پہلا مقام حاصل کیا ، جے پورکی ذہین نقوی نے دوسری پوزیشن جبکہ زبیریہ ناگوری نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے ثابت کردیا کہ علم کسی کی میراث نہیں۔

شیئر: