Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈ الیون سے پہلا میچ کراچی میں ہوگا

 
کراچی:ہاکی ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان پہلا میچ 19جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ورلڈ الیون کے 16کھلاڑی براستہ دبئی سے کراچی پہنچیں گے جبکہ اس میں ہاکی ہال آف فیم کے 5کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ورلڈ الیون پاکستان پہنچنے کے بعد اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 21 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ورلڈ الیون میں ہالینڈ، اسپین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیم اور چین کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ورلڈ ریکارڈ ہولڈر پاکستانی کھلاڑی سہیل عباس ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے۔ہال آف فیم میں ہالینڈ کے پنالٹی کارنر اسپشلسٹ بوویلنڈر، پال لی جینز، روب لاتھورز اور آسٹریلیا کے چارلس ورتھ اور ڈان پرائر شامل ہوں گے۔پاکستان کی جانب سے اصلاح الدین، شہباز سینئر، حسن سردار، شہناز شیخ اور اختر رسول بھی نمائندگی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اعلان کردہ پروگرام کے مطابق مہمان کھلاڑیوں نے 8 جنوری کو پاکستان آنے کے بعد پہلا میچ 12جنوری کو کراچی میں جبکہ دوسرا 14جنوری کو لاہور میں کھیلنا تھا۔ ورلڈ الیون کے دورے کے دوران انٹرنیشنل لیگ کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے بھی کئے جائیں گے۔

شیئر: