جدہ تاریخیہ جسے ’البلد‘ بھی کہا جاتا ہے، سعودی عرب کے قدیم ثقافتی اور تجارتی ورثے کا مرکز ہے۔ یہ تاریخی علاقہ صدیوں سے مکہ آنے والے حاجیوں کے لیے اہمیت کا حامل رہا ہےاور آج اپنی تنگ گلیوں، بازاروں اور تاریخی عمارتوں کی وجہ سے لوگوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ 2014 میں یونیسکو نے اسے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ مزید جانیے اس ویڈیو میں