Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیزر لیگزانٹرڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ، ہزار کھلاڑیوںکی شرکت

کراچی: لیزر لیگزانٹرڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ 30 دسمبر سے کراچی میں شروع ہورہا ہے۔ٹورنامنٹ میں 100ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ایک ہزار کھلاڑی شریک ہوں گے۔کراچی کے پانچوں اضلاع سے 20،20 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم 10 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی اور بیک وقت 7 کھلاڑی میدان میں ہوں گے جبکہ3 متبادل کے طور پر تیار رہیں گے۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز لیاری سمیت کراچی کے موجود اہم فٹبال گراونڈ میں ہوں گے۔ ان میدانوں میں گبول پارک لیاری، خیبر مسلم اسٹیڈیم بلدیہ ٹاون، سکسٹین اسٹار گراونڈ، فیڈرل بی ایریا، انصار یونین گراونڈ کورنگی، محمدی اسپورٹس اسٹیڈیم اور میمن گوٹھ ملیرشامل ہیں۔ہرٹیم ہفتے میں دو، دو میچ کھیلے گی اور یہ میچز ڈبل لیگ کی بنیاد پر ہوں گے ۔20 ٹیموں کو 2 گروپ اے اور بی میں تقسیم کیا گیا ہے اورہر گروپ کی سرفہرست ٹیموں کے مابین فائنل ہوگا اور چیمپیئن ٹیم سامنے آئے گی۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 900 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ میں شریک تمام ایک ہزار کھلاڑیوں کو فٹبال کٹ اور جوتے فراہم کئے جائیں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ کارکردگی بہتر بنائیں اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہو۔

شیئر: