Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی کی جامع مسجد میں خستہ حالی کے آثار

نئی دہلی۔۔۔۔مغل بادشاہ شاہجہاں کے ذریعے 1656ء میں بنائی گئی جامع مسجد میں مختلف جگہوں پر دراڑیں پڑگئیں۔ جامع مسجدمحکمہ آثار قدیمہ کے زیر انتظام ہے۔ گزشتہ 10سالوں سے اس مسجد میں ٹوٹ پھوٹ اور تعمیر و مرمت کا کام نہیں کرایاجس سے جامع مسجد کی تاریخی عمارت آہستہ آہستہ کمزور ہوتی جارہی ہے۔ جگہ جگہ شگاف نظرآرہے ہیں۔واضح ہوکہ دہلی کی جامع مسجد،لال قلعہ اورقطب مینار دیکھنے ملک و بیرون ملک سے روزانہ ہزاروں سیاح آتے ہیں ۔

شیئر: