Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں لائبریریوں کا نظام مثالی ہے، ڈاکٹر محمد ریاض

قاری کو مطلوبہ کتاب ہر حال میں مہیا کی جاتی ہے، پاکستانی لائبریرینز کی تقریب
ریاض(جاوید اقبال) کنگ فہد لائبریری کے سابق لائبریرین ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں حکومت کی طرف سے انتہائی اعلیٰ لائبریریاں قائم کی گئی ہیں۔ وہ گزشتہ روز پاکستانی لائبریرینز گروپ کی طرف سے اپنے اور کنگ سعود یونیورسٹی کے لائبریرین پرویز اسلم برکی کے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب کا اہتما م پرنس سلطان یونیورسٹی ، کنگ فہد نیشنل لائبریری، کنگ سعود یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں مامور پاکستانی لائبرینز نے کیا تھا۔ ڈاکٹر چوہدری نے کہا کہ 4 دہائیاں قبل انہوں نے کنگ عبدالعزیز لائبریری میں اپنی ملازمت کا آغاز کیا تھا اور اب جبکہ وہ کنگ فہد لائبریری سے اختتام کار کررہے ہیں تو وہ کہہ سکتے ہیں کہ ان برسوں میں سعودی لائبریریوں نے بے مثال پیشرفت کی ہے۔ پرویز اسلم برکی نے کہا کہ مملکت میں جامعات کا معیار ساری مسلم دنیا میں مثالی سمجھا جاتا ہے، ان کی ملازمت کا اختتام کنگ سعود یونیورسٹی کی شاہ سلمان لائبریری سے ہورہا ہے اور یہ کہ ان کے ادارے سمیت مملکت کی تمام لائبریریاں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ سے مربوط ہیں۔ کوئی کتاب نہ ہونے کی صورت میں ایک لائبریری دوسری سے نسخہ مستعار لے سکتی ہے۔

شیئر: